حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی گارڈین کونسل کے جنرل سیکرٹری نے 13 جولائی 2022ء کو اس کونسل کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے امام ہادی علیہ السلام کے پرمسرت میلاد کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: امام ہادی علیہ السلام کے زمانے کو شیعہ معارف کی تکمیل اور مکتب جعفری کے متعلق اشکالات کے دور ہونے کا زمانہ کہا جاسکتا ہے۔
آیت اللہ جنتی نے عید غدیر اور عشرۂ ولایت و امامت کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا: عیدِ غدیر؛ سب سے بڑی اسلامی عید ہے اور قرآن کریم کی تعبیر کے مطابق عید غدیر دنیائے کفر کی ناامیدی اور دین اسلام کی تکمیل کا دن ہے۔
انہوں نے کہا: خداوند متعال نے اس دن سب سے بڑی نعمت یعنی نعمتِ ولایت کو انسانوں کو ہدیہ کے طور پر عطا کی البتہ بعد میں خطبۂ غدیر کی جانب عدم توجہ کی وجہ سے اسلامی معاشرے میں جو انحرافات پیدا ہوئے وہ باعث بنے کہ یزید جیسا شخص حاکمِ اسلامی بن جائے۔
آیت اللہ جنتی نے مزید کہا: عید غدیر در حقیقت فضائل امیرالمومنین علیہ السلام سے آگاہی کی ضرورت اور ان کے طرز زندگی کے نزدیک ہونے کا نام ہے۔